پشاور، جمعیت علماء اسلام ف کی جانب سے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی
پشاورنمک منڈی میں جمعیت علماء اسلام ف کی جانب سے کشمیر ،افغانستان،فلسطین
سمیت دنیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی
گئی ۔
پشاور نمک منڈی میں جمیعت علماء اسلام ف کے زیر اہتمام مسلمانوں کے حق میں
ریلی نکالی گئی۔ریلی کا مقصد کشمیر،افغانستان،فلسطین سمیت دنیا میں
مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف آواز بلند کرنا تھا ۔احتجاجی ریلی میں
مظاہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مسلمانوں پر ہونے والے
ظلم وستم کوروکنے کے حوالے سے عبارت درج تھیں ۔کئی بینرز پر امریکہ ،بھارت
اور اسرائیل کے خلاف نعرے بھی درج تھے ۔مظاہرین نے بھارت اور امریکہ کے
خلاف شدید نعرے بازی بھی کی
مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف نکالی گئی ریلی میں شریک شرکاء نے
امریکہ ،بھارت اور اسرائیل سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی
جانب سے افغانستان میں ہونے والے حملے سے ڈیڑھ سو معصوم بچے شہید کر دیئے
گئے ۔کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں آئے روز کئی نہتے
کشمیریوں کو شہید کردیا جاتا ہے ۔
ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ دنیا میں مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم کو بند کیا جائے۔