Apr 06, 2018 10:26 pm
views : 486
Location : Pakistan Navy Dockyard
Karachi- Turkish Navy Ship arrives Karachi
کراچی ، ترک بحری جہاز ٹی سی جی جیلیبولو کی کراچی آمد
ترک بحری افواج کا اولیور ہیزرڈ پیری کلاس بحری جہاز ٹی سی جی جیلیبولو نے
چار روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گئی۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس
اسلط نے ترک بحری جہاز کو کھلے سمندر سے اپنے ہمراہ لے کر بندرگاہ پہنچا
جہاں ایک پروقار استقبالیہ تقریب میں ترک بحری جہاز کا پر تپاک خیر مقدم
کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کی پاکستان نیوی ڈاکیارڈ آمد پر پاک بحریہ
کے بینڈ کی جانب سے روایتی دھنیں پیش کی گئیں اور دونوں ممالک کے قومی پرچم
لہرائے گئے۔ پاک بحریہ کے سینئر حکام اور ترک سفارت کار بھی اس موقع پر
موجود تھے۔
ترک بحری جہاز کا دورہ اسلامی جمہوریہء پاکستان اور جمہوریہء ترک کے درمیان
قائم مضبوط دو طرفہ تعلقات کی واضح علامت ہے۔ اس دورے سے دونو ں ممالک کے
مابین باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ موجودہ دوستانہ مراسم کو بھی فروغ حاصل
ہوگا۔ کراچی میں قیام کے دوران ترک بحری جہاز کے عملے کے لیے پیشہ ورانہ
ملاقاتوں اور سماجی سرگرمیوں بشمول مزا ر قائد پر پھول چڑھانے کی تقریب کا
بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
دریں ثناء ترک بحری افواج کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان عزبل نے بھی پاکستان
کا دورہ کیا جو پاکستان اور ترک بحری افواج کے درمیان دو طرفہ روابط کی
اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
ترک بحری جہاز کا یہ دورہ اس اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس دورے کے
اختتام پر پاکستان اور ترک بحری افواج کے درمیان پہلی مشترکہ بحری مشق بھی
منعقد کی جائے گی جسے ترگت ریز کا نام دیا گیا ہے۔ اس مشق کے انعقاد کا
مقصددونوں افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت اور دو طرفہ پیشہ ورانہ
مہارت کو فروغ دینا ہے۔