اسلام آباد، معیشت مسلم لیگ کا برانڈ ہے،خان صاحب سے گزارش کرتا ہوں کہ زیادہ دماغ پر زور نہ دیا کریں،طلال چوہدری
وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا ہےعمران خان آج ایمنسٹی سکیم پر تنقید کرتے ہیں،کل تک پرویز مشرف سے ایمنسٹی سے کالے دھن اور کرتوت پاک کئے،معیشت عمران خان کے بس کا روگ نہیں وہ اس پر طبع آزمائی نہ کریں۔
طلال چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت مسلم لیگ کا برانڈ ہےکل جو ایمنسٹی آئی ہے،خان صاحب توخود اس ایمنسٹی سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں،عمران خان کا کالا دھن سفید کرتے رہے ہیں،عمران خان نے مشرف دور میں نہ صرف کالادھن سفید کیابلکہ کالے کرتوت بھی صاف کروائے ہیں،میں خان صاحب سے گزارش کرتا ہوں کہ زیادہ دماغ پر زور نہ دیا کریں۔