Apr 06, 2018 10:36 pm
views : 530
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Governor Sindh
لاہور ، گورنر سندھ محمد زبیر کی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شریف سے ملاقات
گورنرسندھ محمد زبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے لاہور میں
ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ
خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا کہ عوام النا س کے فلاح وبہبود کے
اقدامات اولین ترجیح ہے ، صوبہ میں وفاق کے تعاون جاری منصوبوں کو ہر صورت
مقرر وقت مکمل کیا جائے گا ،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ کے عوام کا
معیار زندگی بلند کرنے میں مدد ملے گی۔ گورنر سندھنے کہا کہ امن و امان کے
قیام کے بعد کراچی دوبارہ معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن رہا ہے ، روشنیوں کے
شہر میں عالمی مقابلوں ، کانفرنسز ، نمائشوں اور دیگر مثبت سرگرمی سے عالمی
سطح پر شہر کا مثبت امیج اجاگر ہورہا ہے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو
مزید تقویت حاصل ہو رہی ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ انرجی بحران کے خاتمہ کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد
شہباز شریف کی کا وشیں لائق تحسین ہیں جبکہ پنجاب میں عوام کی فلاح وبہبود
کے ترقیاتی منصوبے قابل تقلید ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی اورعوام کی
خوشحالی کیلئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا،پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی
فلاح وبہبود کیلئے ترقیاتی ایجنڈے کا ویڑن رکھتی ہے، دہشت گردی اورانرجی
بحران کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے۔
محمد شہباز شریف نے کہا نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو کراچی
سمیت سندھ کے تمام شہروں کی حالت بدل دیں گے،ترقی کراچی اور سندھ کے شہریوں
کا حق ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ملک بھر میں یکساں ترقی کا وڑن
رکھتی ہے۔