Apr 07, 2018 01:06 pm
views : 446
Location : Gulshan-e-Iqbal
Karachi- Jamat-e-Islami Protest
کراچی ، جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے احتجاجی ریلی
جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے احتجاجی
ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔نائب امیر جماعت اسلامی سندھ اسد اللہ بھٹو نے
کہاکشمیر میں بھارتی فوج کاظلم وستم جاری ہے۔کشمیریوں پر بلیٹ گن کا
استعمال کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی جماعت اسلامی کی زیر اہتمام
احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں پرہونے والے بھارتی ظلم
و ستم پر اظہار یکجہتی اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ۔ریلی میں شرکاء کی بڑی
تعداد نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر قابض بھارتی
فوج کی جانب سے قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔کشمیریوں کے حق میں
نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے
جن پرکشمیری بھائیوں کے حق میں نعرے درج تھے ۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے کارکنان نے بھارتی قابض فوج کے خلاف خوب نعرے
بازی کی اور غم و غصے کا اظہار کیا ۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ۔
نائب امیرجماعت اسلامی سندھ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ ستر سال سے کشمیری
اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے
۔آئے روز کشمیریوں پر بلیٹ گن کا استعمال کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی
کی جارہی ہے ۔
اسد اللہ بھٹو نے مطالبہ کیا کہ حکومت کشمیر کے مسئلہ پر سنجیدگی کا مظاہرہ
کرتے ہوئے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وستم کے خلاف ہر فورم میں آواز بلند
کرے تاکہ کشمیر جنت نظیر وادی امن کا گہوارہ بن سکے ۔