Apr 07, 2018 02:16 pm
views : 436
Location : Supreme Court Lahore Registry
Lahore- Supreme Court Lahore Registry Zeeshan Butt Case Hearing
لاہور،سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو صحافی ذیشان بٹ کے قاتلوں کو 4 دن میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا
سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو صحافی ذیشان بٹ کے قاتلوں کو 4 دن میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صحافی قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی، آئی جی پنجاب عارف نواز سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور ملزمان کی گرفتاری کےلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، چیف جسٹس نے استفسار کیا ملزمان ابھی تک گرفتار کیوں نہیں ہوئے، آسمان نگل گیا یا زمین کھا گئی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا بتائیں کہ ملزمان کا تعلق کس جماعت سے ہے اور کس کی حمایت حاصل ہے، جس پر آئی جی پنجاب نے کہا ملزمان کا تعلق ن لیگ سے ہے لیکن ملزمان کو کسی کی بھی حمایت حاصل نہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ملزمان کا تعلق ن لیگ حکمران جماعت سے ہے کیا یہ کم ہے۔
جسٹس اعجاز الحسن نے استفسار کیا ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال گئے جس پر آئی جی پنجاب نے کہا جی ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے ہیں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اگے ہفتے کو کراچی بیٹھنا تھا لیکن اس کیس کےلئے لاہور رجسٹری بیٹھوں گا۔