پشاور، امن جرگہ کا مرادن پولیس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مرادن پولیس گردی کے خلاف امن جرگہ نے پشاورپریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا
گیا ۔پشاور امن جرگہ کے کو آرڈینیٹراکرام شاہ نے کہا کہ ہم پشاور میں مردان
پولیس کی من مانی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
ضلع پشاورمیں امن جرگہ کی جانب سے مردان پولیس گردی کے خلاف پشاور پریس کلب
کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین کی قیادت اکرام شاہ امن جرگہ پشاور کے
کواڈئنیٹر نے کی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر
مردان پولیس کے ظلم کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مردان پولیس نے امن جرگہ کے رہنما کمال شاہ کے خلاف
جھوٹی ایف آئی آر درج کی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ پشاور امن جرگہ کے
کوآرڈینیٹراکرام شاہ کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے
کہنا تھا کہ کمال شاہ گزشتہ کئی سالوں سے اغوا کاروں اور علاقے میں مجرموں
کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں جبکہ پولیس بدمعاشوں کے ساتھ مل کے بھتہ خوری کا
کام کررہی ہیں جس کہ ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کمال
شاہ کے خلاف ایف آئی آر واپس لی جائے ۔
اکرام شاہ نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور انصاف لے کر رہیں گے ۔