اسلام آباد،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے باضابطہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے باضابطہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے،رمیش کمار کا کہنا تھا کہ میرے بعد کئی اور لوگ بھی تحریک انصا ف میں شامل ہوں گے، ہمیشہ پاکستان کیلئے کام کیا،عدلیہ کی عزت کرتا ہوں ،عمران خان اور پی ٹی آئی کا ویلکم کرنے پرشکرگزار ہوں،میرے بعد کئی اور لوگ بھی تحریک انصا ف میں شامل ہوں گے۔
اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رمیش کمار کا کہنا تھا کہ 16سال پہلے سیاست میں قدم رکھا،میں جس پارٹی سے آیا ہوں وہاں آج پریشانی ہے جبکہ جہاں آیا ہوں وہاں خوشی ہے،جب پارٹی میں بات نہیں سنی جاتی تھی تواخبار میں آرٹیکل لکھ کراپنی بات کا اظہار کردیتا تھاعدلیہ کی عزت کرتا ہوں عدلیہ کیخلاف ایسی زبان استعمال نہیں ہونی چاہیے،میرے بعد کئی اور لوگ بھی تحریک انصا ف میں شامل ہوں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013 کے اتنخابات میں نوازشریف اور آصف زرداری نےملی بھگت کر کے اپنے امپائر کھڑے کئے اور ریٹرنگ افسران نے بھی دھاندلی میں بھر پور کردار ادا کیا اور آر اوز کے تحت الیکشن کا انعقاد کیا گیا، اس بات کو تمام سیاسی جماعتوں نے تسلیم کیا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی جبکہ سینیٹ انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کی جانب سے پانی کی طرح پیسا بہایا گیا تاہم اس بار ہم پورا زور لگائیں گے کہ غیرجانبدار نگران حکومت کے یام کو ممکن بنا کر شفاف انتخابات عمل میں لائے جائیں، آصف زرداری کو اس بار پیسہ لگانے سے بھی وزیراعلیٰ کا عہدہ نہیں ملے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی تھیں کہ بیرون ملک تو کیا ہماری پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، لیکن پاناما میں پکڑے جانے کے بعد انہوں نے سب تسلیم کیا اور جے آئی ٹی نے ان کی ساری جعلسازی بیان کردی، پھر شریف فیملی نے اپنے فلیٹس بھی تسلیم کئے، قطری خط کو نوازشریف اور مریم نے خود ہی مسترد کردیا، ہمارا سوال صرف اتنا ہے کہ نوازشریف بتائیں پیسا کیسے کمایا اور باہر کیسے بھجوایا۔