پشاور، عمرا ن خان نے سیاست میں آکر سیاست کو اخلاقی طور پر تباہ کر دیا ہے، ہمایوں خان
پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے کہا کہ عمرا ن خان نے سیاست میں آکر سیاست کو اخلاقی طور پر تباہ کر دیا ہے۔ موروثی سیاست ختم کرنے کی باتیں کرنے والے عمران خان نے نااہل جہانگیر ترین کے بیٹے کو ٹکٹ دیا۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کو اخلاقی ،مالیاتی اور سیاسی طور پر کرپٹ قرار دے دیا ۔ عمرا ن خان نے سیاست میں آکر سیاست کو اخلاقی طور پر تباہ کر دیا ہے۔
ہمایوں خان نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن کو پی ٹی آئی نے سینٹ کے لیے ٹکٹ دیا کیا وہ نظریاتی لوگ تھے یا پھرارب پتی۔
پی پی پی کے صوبائی صدر نے موروثی سیاست کے حوالے سے کہا کہ موروثی سیاست ختم کرنے کی باتیں کرنے والے عمران خان نے نااہل جہانگیر ترین کے بیٹے کو ٹکٹ دیا۔
ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ عمران خان دوسروں کو نصیحت کرتے ہیں کہ جب الزام لگے تو مستعفی ہو جانا چاہیے خیبرپختونخوا میں وزیر اعلی پر الزام لگا ہے عمران خان کو وزیر اعلی سے بھی استعفی لینا چاہیے۔