لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے کوریا کے سفیر کاک سن کیوکی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے کوریا کے سفیر کاک سن کیو نے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دورانباہمی دلچسپی کے امور، پاک
کوریا تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
کیا گیا ۔
اس موقع پر کوریا کے سفیر کی جانب سے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے
شاندار اقدامات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کے وژن کی تعریف بھی کی ۔
کوریا کے سفیر کاک سن کیو نے کہا آپ نے صوبے کے عوام کیلئے غیرمعمولی انداز
میں کام کیا ہے۔ میں کوریا کی حکومت اور عوام کی جانب سے آپ کے اچھے کاموں
کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں۔آپ کے دور میں کئی اہم
منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔میرا اسلام آباد سے لاہور تک کا سفر انتہائی شاندار
رہا اور میں نے ترقی کا خود مشاہدہ کیا ہے۔
کاک سن کیو نے کہا نے کہا آپ کے صوبے کی ترقی کی ہر جگہ مثال دی جاتی
ہے۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا جذبہ رکھتے ہیں۔ بین الاقوامی
برادری کو مسئلہ کشمیر پر اپنی مزید توجہ مرکوز کرنی چاہیئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا پاکستان اور کوریا کے درمیان
بہترین تعلقات موجود ہیں۔کوریا نے اپنی قیادت کے وڑن کے تحت قلیل عرصے میں
تیزی سے ترقی کی ہے۔ کوریا کی ترقی ہمارے لئے رول ماڈل ہے۔ کوریا کی کئی
کمپنیاں پنجاب میں کام کر رہی ہیں۔ پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے
بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جانب سے کورین سفیر کو پاکستان میں ذمہ داریاں
سنبھالنے پر مبارکباد اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔