کوئٹہ ، وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی خاران واپسی کے بعدکوئٹہ شہر کا اچانک دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے خاران واپسی کے بعدکوئٹہ شہر کا اچانک دورہ کیا ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے اچانک دورہ پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کواری روڈ، شاہراہ اقبال فقیر محمد روڈ اور میکانگی روڈ پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میرعبدالقدوس بزنجو نے سڑکوں کی صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اورگوالمنڈی چوک پر گوشت کی دکانوں کامعائنہ بھی کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پرائیوٹ قصاب خانوں کو بند کیاجائے۔شہرکے دورے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا مجھے اپنے پروٹوکول اور سیکیورٹی کی کوئی فکر نہیں، عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے، عوامی نمائندہ ہوں ،عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرناچاہتا ہوں، کم مدت میں دن رات ایک کرکے عوامی مسائل حل کرینگے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کواری روڈ پر فائربریگیڈکے اسٹیشن کا معائندہ بھی کیا۔ فائربریگیڈاسٹیشن میں موجود گاڑیوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ عملہ کے مسائل بھی سنیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے یقین دہانی کروائی کہ فائربریگیڈعملے کے مسائل جلد کرینگے۔