Apr 08, 2018 01:02 am
views : 435
Location : South Waziristan
South Wazirstan- Talent Hunt Programe
وزیرستان،پی سی بی کی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ٹیم کا پاک فوج کی مدد سے شمالی وزیرستان کا دورہ
پی سی بی کی جانب سے قائم کردہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیم نے پاک فوج کی مدد سے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں ٹیلنٹ ہنٹ ٹیم نے قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائل لیے۔
پی سی بی ٹرائل ٹیم مشتاق احمد، شاداب خان، یاسر شاہ اور علی ضیا پر مشتمل تھی جبکہ شمالی وزیرستان سے منتخب ہونے والے کھلاڑی اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل اکیڈمی سے تربیت لیں گے، جس کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ٹیم میں موجود سابق اور موجودہ اسٹار کھلاڑیوں کو دیکھ کر فاٹا کے نوجوانوں کی خوشی دیدنی تھی جبکہ اس موقع پر جدید اسپیڈ مشین سے نوجوانوں کی بولنگ رفتار اور صلاحیتوں کو بھی جانچا گیا۔
خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں پی سی بی، یوکے الیون میچ سے دہشت گردوں کے بیانیےکی شکست ہوئی دوسری جانب ملک میں پاکستان سوپر لیگ جیسے بڑے ایونٹ کے انعقاد سے عالمی کرکٹ کی واپسی ہوئی اور پاکستان آرمی نے کرکٹ کے کھیل کی ملک میں واپسی کے لیے بہترین سیکیورٹی فراہم کی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا