خاران ،ماری نئی ٹیکس اسکیم پر تنقید کرنے والے بتائیں وہ ٹیکس بھی دیتے ہیں یا نہیں،شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری نئی ٹیکس اسکیم پر تنقید کرنے والے بتائیں وہ ٹیکس بھی دیتے ہیں یا نہیں۔
خاران میں یک مچ خاران شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم
نے کہا کہ نواز شریف ترقی کا دوسرا نام ہے، ترقی جھوٹے وعدوں سے نہیں
ہوتی، بلوچستان معدنی وسائل سےمالامال صوبہ ہے، 2013 سے پہلے بلوچستان میں
بڑے بڑے منصوبے التوا کا شکار تھے، مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کی ترقی کے
لئے جتنی کوششیں کیں اس کی مثال نہیں ملتی ، ہم نے ہمیشہ اس علاقے میں ترقی
کی کوشش کی جس کو ضرورت ہو، آج بلوچستان میں بہترین شاہراہوں کا جال
بچھایا جارہاہے، وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان ملک کا امیر ترین صوبہ ہوگا۔
اس موقع پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےدورہ افغانستان سے متعلق ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہادورہ افغانستان کے موقع پر
افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور دیگر سے بھی
ملاقاتیں ہوئیں۔افغان قیادت کے ساتھ تمام امور پرکھل کر بات ہوئی، اس بات
پراتفاق ہوا کہ افغان مسئلےکاحل جنگ میں نہیں ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام وہاں کے عوام اور
پاکستان کیلئے ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ افغان رہنما مل بیٹھ
کر اس مسئلے کو حل کریں، ہم بھی مدد کو تیار ہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ افغان قیادت سے ریل اور شاہراہوں کے ذریعے
روابط کے فروغ پر بات چیت ہوئی، تاپی سمیت توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے
بھی تبادلہ خیال ہوا، ہمارا مطمع نظرخطے کے عوام کی خوشحالی ہے۔