لاہور،مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے یوتھ کنونشن کی تیاریاں مکمل
جماعت اسلامی نے لاہور مینار پاکستان پر پاور شو کیلئے میدان لگالیا جہاں سراج الحق جلسے سے خطاب کریں گے۔
جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیراہتما م آج مینار پاکستان پر یوتھ کنونشن منعقد ہوگا ،جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے مطابق پنجاب بھر سے ایک لاکھ سے زائد نوجوان مینار پاکستان کے سائے تلے جمع ہوں گے ، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نوجوانوں سے کلیدی خطاب کریں گے اور انہیں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔
یوتھ کنونشن سے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ، جماعت اسلامی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل و دیگر خطاب کریں گے ۔