کمالیہ،پاکستان مسلم لیگ ن آج کمالیہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے
پاکستان مسلم لیگ ن آج کمالیہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے،جلسے سے وزیراعلیٰ شہباز شریف خطاب کریں گے۔
کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں پہنچ گئی ہے،مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کےلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے ، جلسے سے مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے جبکہ جلسہ گاہ اور اس کے اطراف شہباز شریف کےلئے خیرمقدمی بینرز اور پینا فلیکس بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مقامی پولیس کے علاوہ مسلم لیگ کے کارکنان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔