لاہور،شہریوں کا واپڈا کے خلاف احتجاج،مین فیروز پور روڈ بند،ٹائر نذر آتش
لاہور میں شہریوں کی جانب سے واپڈا کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کئے اورمین فیروز پور روڑ بند کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔
مین فیروزپور روڑ چونگی امرسدھو بکے قریب بجلی کی مین لائن گرنے کی وجہ سے 10 سے زائد افراد جھلس گئے تھے،جس پر اہل علاقہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ،مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے بھی شرکت کی ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے نعرے درج تھے ،اس موقع پر مظاہرین کی جانب سےواپڈا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ مظاہرین نے واپڈا کی نااہلی پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔