راولپنڈی،2018کے انتخابات میں ہونے والے میچ کاا نتظار کررہا تھا،مخالفین کو پھینٹا لگاؤں گا،عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف مافیا منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، یہ عوام کا پیشہ لوٹ کر کھاگئے، میں 22برس سے2018کے انتخابات میں ہونے والے میچ کا نتظار کررہا تھا،مخالفین کو پھینٹا لگاؤں گا، میٹرو ٹرین کا آدھا پیسہ اگر تعلیم ، صحت اور صاف پانی پر لگ جاتا تو راولپنڈی ترقی کرجاتا، ہم ہر ے پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت کرائیں گے۔
راولپنڈی میں ممبر سازی مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ سال نئے پاکستان اور تبدیلی کا سال ہے، شریف مافیا عوام کاپیسہ منی لانڈرنگ سے باہر منتقل کرتا ہے، میٹرو ٹرین پراجیکٹ کا آدھا پیسہ پینے کے پانی، تعلیم اور صحت پر لگتا تو آج راولپنڈی کے حالات بہت بہتر ہوتے,ہم نے اس مافیا کو شکست دیں گے، مخالفین کو پھینٹا لگاؤں گا، میں اس میچ کا 22برس سے انتظار کررہا تھا ، ہمارے دور میں ہرے پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت ہوگی۔