کمالیہ، بلاول نے کہہ دیا ہے کہ عمران انکل دوبارہ بھی پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دیں گے ،عمران خان کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں،شہباز شریف
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ذاتی انا اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے اور مخالفت برائے مخالفت کا خاتمہ کرنا ہوگا، ہمیں ذاتی جھگڑوں کا خاتمہ کرنا ہوگا، ایک دوسرے کے خلاف جھوٹے الزامات لگانےکی ناپاک سازش کا خاتمہ کرنا ہوگا،ان پانچ سال میں نوازشریف کی قیادت میں جو ترقیاتی کام ہوئے ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے،ہماری حکومت نے بغیر سود کے چھوٹے کسانوں کو اربوں روپے کے قرضے دیئے، ہمارے کاموں کی مخالفت وہ کررہے ہیں جو اپنے صوبوں میں عوام سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے۔
کمالیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کس کوبے وقوف بنا رہے ہیں ؟ بلاول نے کہہ دیا ہے کہ عمران انکل دوبارہ بھی پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دیں گے ۔