Apr 09, 2018 11:34 am
views : 482
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 186 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،186پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر (9اپریل 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
186 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46823 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 246 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 167 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،67 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔