Apr 09, 2018 02:29 pm
views : 427
Location : Different Areas
Karachi- VOXPOP abouts Heat Waves in City
کراچی ، گرمی نے شہریوں کے پسینے نکال دیئے،ٹھنڈے ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافہ
کراچی کے گرمی نے شہریوں کے پسینے نکال دیئے ۔مارچ بنا جو ن تو اپریل
دیکھارہا ہے جولائی کی گرمی ۔قہر برساتا سورج ،تپتی دھوپ اور گھر میں بجلی
بند۔جائیں تو کہاں جائیں۔
شہر قائد میں موسم کے تبدیل ہوتے ہیں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔مارچ بنا
جو ن تو اپریل دیکھارہا ہے جولائی کی گرمی ۔قہر برساتا سورج ،تپتی دھوپ
اور گھر میں بجلی بند۔جائیں تو کہاں جائیں ۔کراچی کی گرمی شہریوں کے لیئے
کیسی قیامت سے کم نہیں ۔کیسی کو سائے کی تلاش ہے تو کوئی بجلی کا منتظر
۔پیاس کی شدت بھی ہے اور گرمی کی بے چینی بھی ۔پیاس بجھانے اور گرمی کی شدت
کو کم کرنے کے لیئے شہر کے باسی کر رہے ہیں ٹھنڈے ٹھنڈے مشروبات کا
استعمال ۔ستو کا شربت ہو یا لیموں کا ،لسی ہو یا گنے کا رس سب ہی مانگ
ہوگیا اضافہ۔شہری مزے سے چٹخارے لے کر ان مشروبات کا استعمال کر رہے ہیں
۔شہریوں کے ساتھ ساتھ پرندے بھی گرمی سے بچنے کے لیئے پانی کے مزے لے رہے
ہیں ۔
ایک شہری محمد فاروق نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا
کہ ایک تو موسم ہو رہا ہے بے ایمان تو دوسری جانب حکمران کر رہے ہیں ٹھنڈے
کمروں میں آرام ۔
دوسرے شخص توفیق حسین نے کہا کہ گرمی کی شدت سے بچنے کے لیئے مشروبات کا
استعمال کر رہے ہیں ۔گھر میں تو بجلی آتی نہیں اور باہر سورج کے نخرے ہیں
کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ۔
گرمی سے ستائے ایک شخص فیضان نے کہا کہ کراچی میں گرمی کی شدت نے اللہ کی یاد دلادی ۔