اسلام آباد،سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
نا اہل وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان 2023 کے انتخابات میں بھی یہی کہیں گے کہ انہیں اس میچ کا انتظار تھا ۔
احتساب عدالت میں پیشی کےموقع پر صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ عمران کہتے ہیں کہ الیکشن 2018 کے میچ کو انہیں 22 سال سے انتظار تھا، کیا عمران خان یہ میچ کھیل پائیں گے یا کامیاب ہو گے؟ جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ عمران خان 2018 کے الیکشن کے بعد بھی یہی کہیں گے، اور پھر 2023 کے الیکشن سے پہلے کہیں گے کہ اب 2023 کے الیکشن کا انتظار ہے۔