اسلام آباد، چوہدری نثار علی خان بڑے زیرک انسان ہیں ،وہ پی ٹی آئی میں نہیں جائیں گے،کیپٹن صفدر
سابق وزیر اعظم کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان بڑے زیرک انسان ہیں ،وہ پی ٹی آئی میں نہیں جائیں گے صرف لاوارث سیاستدان پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وراثت والے سیاستدان نہیں جا رہے ۔
اسلا آباد کی احتساب عدالت کے احاطے مین ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ پارٹی کو چھوڑ کر وہ جا رہے ہیں جو سوچتے ہیں تحریک انصاف یا کسی اور جگہ میں جا کے کچھ ملا ملا، نہ ملا، نہ ملا، رمیش کمار کی مجبوری تھی جو انہوں نے پارٹی تبدیل کی۔
چوہدری نثار کے حوالے سے کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ انکی طبیعت خراب ہے اگر انہیں خون دینے کی ضرورت پڑی تو وہ تیار ہیں۔