اسلام آباد ، وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بدھ کو ملاقات ہوگی ،سید خورشید شاہ
اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے
معاملے پر بدھ کو ملاقات ہوگی۔ ابھی تک اپوزیشن کے اتحادیوں نے نگراں
وزیراعظم کے لیے کوئی نام نہیں دیا ۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چمبر میں ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے
معاملے پر بدھ کو ملاقات ہوگی۔ ابھی تک اپوزیشن کے اتحادیوں نے نگراں
وزیراعظم کے لیے کوئی نام نہیں دیا اور میرے پاس کوئی نام نہیں آیا۔
خورشید شاہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے
اسلام آباد ائیر پورٹ کو بے نظیر کے نام سے منسوب کرنا چاہیے، اگر ایسا نہ
کیا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اداروں کے نام تبدیل کرنے کے حوالے سے بات چیت
کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں غلام محمد میڈیکل کالج بنا۔لیکن ہم
نے اس کے نام کوچیلنج نہیں کیا ۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم ان ناموں کو بھی چیلنج کریں گے جن ناموں سے سیاستدانوں نے اپنے اپنے نام رکھے ہوئے ہیں ۔