Apr 09, 2018 07:33 pm
views : 431
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets MNA's & MPA's
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے اراکین اسمبلی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں رکن
قومی اسمبلی بیگم عفت لیاقت اور رکن صوبائی اسمبلی سلطان حیدر علی خان شامل
تھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی
سیاست کا نصب العین صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے۔ ہم نے ملک وقوم کی ترقی
اور خوشحالی کی سیاست کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔پاکستان کے عوام صرف اور صرف
ترقی و خوشحالی اور امن چاہتے ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہاہم نے ملک کی ترقی و خوشحالی کو قدم قدم پر مقدم رکھا
ہے۔ مفاد عامہ کے منصوبوں میں رخنہ ڈال کر دھرنا گروپ نے عوام سے کھلی
دشمنی کی ہے۔ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے نیازی اور زرداری اب ذاتی
مفادات کی خاطر ایک ہوچکے ہیں۔نیازی اور زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ان کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔
پاکستان کے باشعور عوام ایسے عناصر کو عام انتخابات میں یکسر رد کر دیں گے۔