Apr 09, 2018 08:00 pm
views : 430
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Islamabad United Cricket Team Members
اسلام آباد،صدر مملکت ممنون حسین سے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈکے کھلاڑیوں کی ملاقات
اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم اسلام آباد
یونائیٹڈکے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق وفد کی قیادت سیدعلی رضا نقوی نے کی ۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ٹورنامنٹ کو پاکستان میں
عالمی کرکٹ کی واپسی کا کریڈٹ جاتا ہے،پی ایس ایل سے قومی کرکٹ کو بہت
فائدہ ہوا۔ پی ایس ایل کے انعقاد سے دہشت گردی کو شکست ہوئی اور امن جیت
گیا۔عوام کی بھر پور شرکت سے دنیا کو یہ پیغام گیا کہ پاکستانی پر امن اور
کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ کرکٹ کی بحالی سے کھیلوں کی صنعت کو بھی
فروغ ملے گا۔ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ سے معیشت میں بہتری آئے گی ، خاص
طور پر کھیلوں کا سامان بنا نے والی صنعت میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ممنون حسین نے کہا کہ کھیلوں میں برداشت اور سپورٹس مین سپرٹ کی سب سے
زیادہ ضرورت ہوتی ہیاور کھلاڑی اپنی کارکردگی پر کبھی غرور نہ کریں اس سے
زوال کا راستہ کھلتا ہے۔نوجوان کھلاڑی جن میں شاداب،سمیع، طلعت، صاحبزادہ
اور آصف شامل ہیں ان سیبہت سی توقعات وابستہ ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ کھلاڑی فٹنس پر توجہ رکھیں اور غیر ضروری سرگرمیوں سے
بچیں۔انھوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ نوجوان کھلاڑی مصباح اور یونس کے
نقش قدم پر چل کر روایتی حریفوں پر فتح حاصل کریں۔
اس موقع پر ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور اسلام آباد ٹیم کے انتظامیہ کے
عہدیداران نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور عزم کا اظہار کیا کہ وہ قومی
پرچم کی سربلندی کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔