Apr 09, 2018 08:22 pm
views : 472
Location : Different Areas
Peshawar- Rain in City
پشاور، برسات نے پشاور شہر کا رخ کر لیا،بارش کی برستی بوندوں نے ہر جانب جل تھل کردیا
برسات نے پشاور شہر کا رخ کر لیا۔پشاور میں آبر رحمت برسی تو ہر جانب
ہریالی ہی ہریالی چھا گئی ۔پیڑ پودے سب ہی بارش سے نکھر گئے ۔بارش کی برستی
بوندوں نے ہر جانب جل تھل کردیا
سخت گرمی کے بعد بالآخر پشاور کے باسیوں کو سہانا موسم دیکھنے کو مل ہی
گیا۔برسات نے پشاور شہر کا رخ کر لیا۔پشاور میں آبر رحمت برسی تو ہر جانب
ہریالی ہی ہریالی چھا گئی ۔پیڑ پودے سب ہی بارش سے نکھر گئے ۔بارش کی برستی
بوندوں نے ہر جانب جل تھل کردیا ۔پیڑپودے خوشی سے جھوم اٹھے اور رنگ برنگے
پھول کھل گئے ۔پشاور میں کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹا تو شہریوں کے
چہرے بھی خوشی سے نہال ہوگئے ۔رحمت خداوندی نے پشاور کے موسم کو خوشگوار
بنا دیا ۔بارش برسی تو گرمی سے پریشان شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشنگوئی کی تھی۔