پشاور، وزیراعظم لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کا انعقاد
وزیراعظم کے مشیر امیرمقام نے بتا دیا کہ اگلا وزیر اعظم ن کا
ہوگا۔پشاورمیں تقریب سے خطاب میں نیب تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ساتھ
ہی نیب پر تنقید بھی کر دی۔
پشاور میں وزیراعظم لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں
جامعہ پشاور کے دو سو بیس پی ایچ ڈی اورایم فل اسکالرز میں لیپ ٹاپ تقسیم
کیے گئے۔جن میں ایک سو گیارہ160 ایم فل اور ایک سو نوپی ایچ ڈی اسکالرشامل
ہیں۔ خطاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان
اوربلاول بھٹوچاہے کچھ بھی کہیں اگلاوزیراعظم میاں شہباز شریف ہی ہونگے۔
نیب تحقیقات کے حوالے سے امیرمقام کاکہنا تھاکہ نیب کی تحقیقات کاخیرمقدم کرتے ہیں تاہم تحقیقات کی ٹائمنگ مناسب نہیں۔