اسلام آباد، کوئی پہلی بار پارٹی چھوڑ کرنہیں جا رہا،پارٹی وہ لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں جن کے حلقے متاثر ہوئے،آصف کرمانی
مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ کوئی پہلی بار پارٹی چھوڑ کرنہیں جا رہا،پارٹی وہ لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں جن کے حلقے متاثر ہوئے, مسلم لیگ ن نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے،جنہیں پارٹی ٹکٹ ملنے کے امکانات صفر ہیں وہ جا رہے ہیں, وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرمشاور ت سے نگراں وزیراعظم کا نام تجویزکرتے ہیں،انتظار کرناچاہیے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نگراں وزیراعظم کیلئے کیانام دیتے ہیں۔