لاہور،مسلم لیگ (ن) کے 5 ارکان قومی اور ایک رکن صوبائی اسمبلی نےجنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کردیا
مسلم لیگ
(ن) کے 5 ارکان قومی اور ایک رکن صوبائی اسمبلی نے علم بغاوت بلند کرتے
ہوئے ’جنوبی پنجاب صوبہ محاذ‘ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور
میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین اسمبلی نے
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑ کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا
اعلان کیا، منحرف ارکان اسمبلی میں مخدوم خسرو بختیار، طاہر بشیر چیمہ،
مخدوم باسط علی بخاری، طاہر اقبال چوہدری اور رانا قاسم نون شامل ہیں جب کہ
ایک آزاد امیدوار شامل ہے۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے سابق وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ (ن) لیگ اور پارلیمنٹ کی
نشستوں سے مستعفی ہونے اور ’جنوبی پنجاب صوبہ محاذ‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،
میر بلخ شیر مزاری اس محاذ کے سرپرست ہوں گے، ہم ایک ہی سیاسی نظریاتی
ایجنڈے پر اکھٹے ہیں، ہمارا مقصد نئے صوبے جنوبی پنجاب کا قیام ہے، ہمیں 10
سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی اور 5 سے زائد ارکان قومی اسمبلی کی حمایت
حاصل ہے۔