اسلام آباد،پارٹی چھوڑ کر جانے والے ن لیگ کے تھے ہی نہیں،نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں پر کچھ وارد ہوا ہے، پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کا تعلق (ن) لیگ سے نہیں تھا، یہ وہی لوگ تھے جنہوں نے میری صدارت کے لیے ووٹ نہیں دیا تھا، یہ لوگ ہماری نظرمیں تھے اور ایسے لوگ سیاست کو بدنام کرتے ہیں، ایسے لوگوں کا آنا جانالگا رہتا ہے، ایسے لوگ ڈکٹیٹرکے دور میں آمر اور جمہوری دور میں جمہوری لوگوں سے مل جاتے ہیں تاہم پرامید ہیں الیکشن میں صرف شیر کو ووٹ پڑے گا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کا پیسہ لوٹنے والے دندناتے پھر رہے ہیں،جنہوں نے خدمت کی وہ نیب کیسز بھگت رہے ہیں،ن لیگ چھوڑنے والے مسلم لیگی بیک گراؤنڈ نہیں رکھتے۔