چین ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹانیو گوٹیرز کی ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں خطرناک ہیں۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق چین میں جاری باؤ کانفرنس میں شرکت کے
دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹانیو
گوٹیرز سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن
اقبال اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے
خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ہم نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی
کاصفایا کر دیا، بھارت کی کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی
خلاف ورزیاں خطرناک ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم پر
پاکستان کو شدید تشویش ہے، سیکرٹری جنرل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم
دنیا کے سامنے لانے میں کردار ادا کریں۔