Apr 10, 2018 07:01 pm
views : 644
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Decreases By 103 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 103 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل (10اپریل 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 103
پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 46476 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 369 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 199 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،152 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔