پشاور ، گورنمنٹ ہائی اسکول حسنین شہید میں محکمہ تعلیم کی جانب اسکول داخلہ مہم کا آغاز
پشاور میں جی ٹی روڈ پر گورنمنٹ ہائی اسکول حسنین شہید میں محکمہ تعلیم کی جانب اسکول داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا ۔
اس موقع پروزیرتعلیم عا طف خان نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ساڑھے 8 لاکھ بچےا سکول میں داخل کرایں گے،ہماری
پہلی ترجیح اسکولوں کی حالت ٹھیک کرانا تھا، والدین سے اپیل ہے کہ بچے
اسکولوں میں داخل کرایں۔
عا طف خان نے کہا عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے اسلئے سرکاری اسکولوں میں
انرولمنٹ بڑھی ہے،ہماری کوشش ہے کہ تمام طلباء کو کتابیں پہنچائی جاسکے،کچھ
اساتذہ کو ٹیچنگ چھوڑ کر سیاست کرنی چاہیے، احتجاجی اساتذہ کچھ سیاسی
آقاوں کو خوش کررہے ہیں، کچھ ٹیچرز سیاسی لیڈرز بننے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیرتعلیم نے کہا ٹایم اسکیل سے 55 ہزار اساتذہ کو پروموشن ملے گی، جہاں غربت زیادہ ہے وہاں بچے زیادہ اسکول سے باہر ہیں۔