Apr 10, 2018 09:58 pm
views : 391
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Chairman NAB (r) Javed Iqbal
اسلام آباد ، صدر مملکت ممنون حسین سے چیئر مین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال کی ملاقات
اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے چیئر مین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نیب کے افسران انتہائی ایماندار اور غیر
جانبدار ہونے چاہیں کیونکہ بد عنوانی سے پاک انتظامیہ اور درست فیصلے ہی
نیب کا طرہ امتیاز ہو سکتے ہیں۔
چیئرمین نیب نے اس موقع پر صدر مملکت کو اپنے ادارے کی کارکردگی رپورٹ بھی
پیش کی جسے سراہتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کی بنیاد ہر
ایک کے ساتھ یکساں سلوک اورامتیازسے پاک کارروائی ہے تاکہ قومی اداروں پر
عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔بدعنوانی کا خاتمہ اسی صورت میں ممکن ہے اگر
انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔
صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی کہ نیب کے بارے میں عدالتی اور عوامی حلقوں کے تحفظات دور ہونے چاہیءں۔
ممنو ن حسین نے کہا کہ یہ حقیقت ہمیشہ پیش نظر رہے کہ بدعنوانی کے سدباب
پرمامور ادارے اور ذمہ داران کے طرزِعمل سے ملک میں جاری ترقیاتی عمل کسی
صورت متاثر نہ ہو۔بدعنوانی کاخاتمہ اور احتساب قومی ایجنڈے کی حیثیت
رکھتاہے اس لیے عوام کا اعتماد ایسے اداروں پر بحال رکھنے کے لیے تما م
ممکنہ کوششیں کرنی چائیں۔
ممنون حسین نے توقع ظاہرکی کہ نیب میں بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز اور بے
جا استعمال سے اجتناب کیا جائے۔ بین الاقوامی سطح پر کرپشن سے متعلق
اعشاریوں کے اعتبارسے پاکستان کی درجہ بندی میں خاطرخواہ بہتری آئی ہے، جس
میں نیب کا بھی کردار ہے۔
اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے صدر مملکت کو یقین
دلایا کہ نیب بد عنوانی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا۔