Apr 10, 2018 10:25 pm
views : 478
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets MNA's & MPA's
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی کی ملاقات
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی نے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اراکین اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے
صدر محمد شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی نے کہا آپ کی قیادت
میں جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کیے
گئے ہیں۔آپ نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں۔آپ
کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ووٹ
بینک بڑھا ہے۔جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کیلئے آپ کا ویڑن اورمحنت کسی سے
ڈھکی چھپی نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے
جنوبی پنجاب کی ترقی اورخوشحالی کیلئے اربوں روپے کے وسائل مہیا کیے
ہیں۔رواں مالی سال سالانہ ترقیاتی بجٹ کا 36فیصد جنوبی پنجاب پر خرچ کیا
جارہا ہے۔رواں مالی سال جنوبی پنجاب میں 229ارب کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے
جارہے ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہاماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے
نعرے کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے جنوبی پنجاب
کے صوبے کے قیام اوربہاولپور کے سابق صوبے کو بحال کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی
سے قرارداد یں منظورکرائی ہیں۔ہم نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے کے لئے
پرعزم ہیں۔
ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر سردار اویس لغاری،وزیرمملکت عبدالرحمان
کانجو،اراکین قومی اسمبلی سردار امجد فاروق خان کھوسہ ،ملک سلطان محمود
ہنجرا،سردار عاشق حسین گوپانگ،رکن صوبائی اسمبلی ذیشان گرمانی اورسابق رکن
قومی اسمبلی صدیق خان بلوچ شامل تھے۔
صوبائی وزیر رانا مشہود احمد اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔