Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 10, 2018 10:51 pm views : 433

Location : Pakistan Navy Dockyard

Karachi- Pak-Turk First bilateral Naval Exercise Culminates
  • Urdu

کراچی ، پاکستان اور ترک بحری افواج کی شمالی بحیرۂ عرب میں پہلی دوطرفہ بحری مشق ترگت ریز کا انعقاد

پاکستان اور ترک بحری افواج کے مابین شمالی بحیرۂ عرب میں منعقد ہونے والی پہلی دو طرفہ بحری مشق ترگت ریز (شمشیر اسلام) اختتام پذیر ہوگئی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک بحریہ کے فریگیٹ ٹی سی جی گیلیبولو ، پاکستان نیوی بحری جہازوں سیف، اصلت ، نصر، قوت، عظمت اور زرار کے علاوہ پاکستان نیول ایوی ایشن کے فکسڈ اور روٹری ونگ ایئر کرافٹ نے مشق میں حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی اس مشق میں شریک تھے۔
اس مشق کا بنیا دی مقصد دونوں برادر ممالک کی بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔ بحری مشق ترگت ریز 2018 کے دوران بحری آپریشنز کی ایک وسیع رینج کی ریہرسل کی گئی جس میں اینٹی سرفیس، اینٹی ایئر اور اینٹی سب میرین وار فیئر کے علاوہ مختلف بحری جنگی چالوں اور رابطے کی مشقیں شامل تھیں۔
مشق کے دوران بحری قذاقی کی روک تھام کی ڈرلز بھی کی گئیں جن میں بورڈنگ ٹیموں نے مشکوک بحری جہاز پر بورڈنگ آپریشنز کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ اس مشق کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے افسروں اور جوانوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا موقع ملا۔ جمہوریہء ترک کے قونصل جنرل تولگا اکاک نے بھی کھلے سمندر میں ٹی سی جی گیلیبولو اور پی این ایس اسلط سے اس مشق کا معائنہ کیا۔ ترک قونصل جنرل نے مشق میں شریک پاکستان اور ترک بحری افواج کے افسروں اور جوانوں کو اس مشترکہ بحری مشق کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں افواج کے درمیان یہ مشق ایک مستقل شکل اختیار کرلے گی۔
بحری مشق ترگت ریز 2018پاک بحریہ کے اس عزم کی غماز ہے کہ وہ خطے میں قیام امن کے لیے برادر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ اشتراک جاری رکھے گی۔ اس بحری مشق کا مقصد پاکستان اور ترک بحری افواج کے درمیان کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنا بھی تھا۔

Recent News

Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved