لاہور، کتاب ایک امانت تھی جو قوم کے سپرد کرکے سرخرو ہوا ہوں،چوہدری شجاعت
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کی کتاب ایک امانت تھی جو قوم کے سپرد کرکے سرخرو ہوا ہوں،جو بھی دیکھا جو سنا اور کیا سب کتاب میں لکھ دیا ہے ،کتاب کی رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت چاہتا ہوں۔
چوہدری شجاعت حسین کی کتاب سچ تو یہ ہے کی تقریب رونمائی آج لاہور میں ہوئی جس میں انہوں نے اپنے دور حکومت میں پیش آنے والے بڑے واقعات کی منظرکشی کی ہے۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا من و عن بیان کر دیا،اپنے قلم کو واقعات اور مشاہدات تک محدود رکھا۔