Apr 11, 2018 12:00 am
views : 430
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 240 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،240 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبد ھ (11اپریل 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
240 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46716 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 280 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 186 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،82 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔