Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 11, 2018 04:29 pm views : 395

Location : Boao

China- PM Shahid Khaqan Abbasi calls on President Xi Jinping
  • Urdu

باؤ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سےچین کے صدر شی جن پنگ کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا اعادہ کیا ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس وقت چین میں موجود ہیں جہاں انہوں نے باؤ کانفرنس میں شرکت کی جب کہ باؤ گیسٹ ہاؤس میں پاکستانی وزیراعظم اور چینی صدر کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔
اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کا گہرا دوست ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے جب کہ پاکستان اقتصادیات توانائی، زراعت، بنیادی ڈھانچے اور افرادی قوت کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
عالمی امن وسلامتی میں چین کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی امور میں چین کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے جب کہ سی پیک 21 ویں صدی میں عالمی ترقی کیلئے بین الاقوامی منصوبہ بن گیا ہے۔ چین کی اصلاحات اور آزادانہ پالیسی سے کسی ملک کو خطرہ نہیں۔
دوسری جانب چین کے صدر کا کہنا تھا کہ آج علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے، جو ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے تحت دوطرفہ تعاون کی ایک عظیم مثال ہوگی۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے گوادر بندرگاہ صنعتی زونز اور بجلی گھروں سمیت سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں چین کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
واضح رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹانیو گوٹیرز سے بھی ملاقات کی، اس دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال اور اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Recent News

Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved