Apr 11, 2018 04:53 pm
views : 415
Location : President House
Islamabad- President Mamnonn Hussain meets Federal Tax Ombudsman Mushtaq Ahmad Sukhera
اسلام آباد ، صدر مملکت ممنون حسین سے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا کی ملاقات
اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا نے ملاقات کی ۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد
سکھیرا نے صدر مملکت ممنون حسی کو اپنے ادارے کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔
صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس ریفنڈ میں تیزی لانے کے لیے
مزید اقدامات کیے جائیں تاکہ ریاستی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے رپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس
دہندگان کی شکایات کے ازالے کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کی بڑی اہمیت
ہے۔ انھوں نے گزشتہ ٹیکس کی شرح سے زائد وصولی کے معاملات میں وفاقی ٹیکس
محتسب اور ان کے ادارے کی کاوشوں کی تعریف کی۔ ممنون حسین نے ٹیکس دہندگان
کی شکایات کے ازالے کی مدت میں کمی پربھی اطمینان کا اظہارکیا۔
صدر مملکت نے ہدایت کی کہ ادارے کی کارکردگی میں بہتری کے لیے مزید موثر
اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں دیگر ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھا
یا جائے۔
انھوں نے توقع کا اظہار کیا کہ وفاقی ٹیکس محتسب ادارہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے عوام کی موثر خدمت کر ے گا۔
وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرانے صد رمملکت کو یقین دلایا کہ وہ عوام کی بہتری کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔