Apr 11, 2018 06:01 pm
views : 423
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab Malik Muhammad Rafique meets Sahiwal Traders Delegation
لاہور ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ساہیوال ٹریڈ رز ونگ کے وفد کی ملاقات
لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملک ند یم کامران کی قیادت
میں ساہیوال ٹریڈ رز ونگ کے 32رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا آج کا
پاکستان 2013ء کے مقابلے میں کہیں بہتر اور ترقی یافتہ ہے ۔کارکردگی کی
بنا پر 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیا ب ہوگی ۔ہمارے دور حکومت
میں پاکستان میں ریکارڈ ترقیا تی کام ہوئے ۔
ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاورکرز پارٹی کا اثاثہ ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے
اپنے کارکنوں کو ہمیشہ عزت دی ہے ۔الزام تراشی اور گالی کی سیاست سے اجتناب
چائیے ہم سیا ست میں اخلاقیا کے قائل ہیں ۔کراچی کے لوگوں نے کہا ہے کہ
شہبا ز شر یف ہمیں ادھاردے دو تاکہ کراچی کے حالات بہتر ہوسکیں۔کے پی کے
میں میٹر و بس کی تعمیر میں تاخیر پر انہیں اپنی خدمات پیش کی ہیں ۔
ملک ندیم کامران نے کہا ساہیوال واحد ضلع ہے جہاں پر بلدیاتی انتخابات میں
تما سیٹیں جیتیں۔شہباز شر یف کی قیادت میں ساہیوال میں ریکارڈ ترقیاتی کام
ہوئے ہیں ۔ساہیوال کول پر وجیکٹ ، میڈ یکل کالج اور خادم علیٰ دیہی روڈ پر
وگرام کے تحت رابط سڑ کیں تعمیر کی گئیں۔