اسلام آباد، ن لیگ کو سینیٹ الیکشن میں سعدرفیق کی وجہ سے بلوچستان میں شکست ہوئی،وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ نوازشریف سے جتنے لوگ ناراض تھے وہ ہمارے ساتھ شامل ہو گئے،بلوچستان میں تبدیلی کی واحد وجہ نواز شریف کا رویہ تھا۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ میرے انتخاب کے وقت آخری آٹھ دن شٹر ڈاؤن تھی ،ایسے کشیدہ حالات میں جن پانچ سو لوگوں نے ووٹ دیے انہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈالا،یہ ووٹ میرے لئے بہت قیمتی ہیں اپنے ووٹرز کا احسان مند رہوں گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایم پی اے بننے کے بعد ن لیگ نے ہی مجھے ڈپٹی اسپیکر بنایا تو انہیں میرے پانچ سوووٹ یا د نہیں آئے،ن لیگ نےمجھےوزیر،ڈپٹی اسپیکر بناتےوقت کیوں نہیں دیکھاکہ یہ 500ووٹ والا ہے؟
قدوس بزنجونے کہا کہ ن لیگ کو سینیٹ الیکشن میں سعدرفیق کی وجہ سے بلوچستان میں شکست ہوئی،سعد رفیق کا رویہ بلوچستان کے عوام کے لیے قابل قبول نہیں تھا،سعدرفیق نےمجھ سے سینیٹ کے لیے ووٹ مانگا، میں نے ووٹ سے انکار کیا تو نواز شریف اور ان کے لوگ میرے خلاف ہو گئے۔