Apr 11, 2018 08:26 pm
views : 435
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Turkish Ambassador
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل نے ملاقات کی ۔
ترجمان گورنر ہااؤس کے مطابق ترکی کے قونصل جنرل تولگا یوسیک بھی اس موقع
پر موجود تھے۔ملاقات کے دوران پاک ترکی اقتصادی تعاون میں اضافہ کی ضرورت ،
پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی دستیابی ،کراچی کی معاشی
اہمیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا صوبہ میں سماجی شعبہ کی ترقی میں ترکی کی مدد
قابل تعریف ہے۔سیلاب اور دیگر قدرتی آفات میں ترکی نے ہمیشہ امدادی کاموں
میں پہل کی۔کراچی ملک کا معاشی حب ہے، یہاں ہونے والی کوئی بھی سرگرمی ملکی
معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے۔آج اور 2013 کے کراچی میں واضح فرق ہے۔
محمد زبیر نے کہا امن و امان ،توانائی کی صورتحال میں بہتری اسے سرمایہ
کاری کے لئے آئیڈیل شہر بناتی ہے۔سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد اور سیکورٹی
فراہم کی جارہی ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ وقت
کی اہم ضرورت ہے۔پاکستان اور ترکی کےمابین انتہائی قریبی برادرانہ تعلقات
کی بنیاد خلوص اور باہمی احترام پر ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو
مزید مستحکم بنانے کے لئے تجارتی تعلقات میں اضافے کی ضرورت ہے۔
ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل نے کہا پاکستان ہمارا قابل اعتماد دوست ہے۔ اس کی معاشی کامیابیوں پر ترکی کے عوام خوش ہیں۔