اسلام آباد،عمران خان بھائی کو بھائی سے علیحدہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں،مریم نواز
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے عمران خان کو سازشی قرار دے دیا،کہتی ہیں کہ سازشیں کرنے والےکوسازشیں ہی نظر آتی ہیں،ہرجگہ عمران خان بھائی کو بھائی سے علیحدہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں،بھائیوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنےکی سازش کی جا رہی ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو شہباز شریف سے علیحدہ کرنے والی سازشیں پہلے بھی ناکام ہوئی ہیں اوراب بھی ناکام ہوں گی، مریم نواز نے کہا کہ جن لوگوں کا سیاسی مقابلہ کرکے ووٹ کے ذریعے نہیں جیت سکتے انہیں عدالتوں کے ذریعے باہر نکلوایا جا رہا ہے۔