Apr 11, 2018 10:40 pm
views : 462
Location : Naval Head Quarter
Islamabad- CM Balochistan, Mir Abdul Quddus Bizenjo called on CNS Admiral Zafar Mahmood Abbasi
اسلام آباد ، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی پاک بحریہ کے سربراہ سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات
بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے پاک بحریہ کے سربراہ
ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیو ل ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول سی
پیک اور گوادر بندرگاہ کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے گوادر بندرگاہ اور اس کے بحری راستوں کی سکیورٹی
کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کی طرف سے کئے گئے مؤثر اقدامات سے وزیرِ
اعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کیا ۔
نیول چیف نے مکران کے ساحل پر مقیم بلوچ آبادی کے معیارِ زندگی کو بہتر
بنانے کے ضمن میں کی جانے والی پاک بحریہ کی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے سی پیک اور گوادر بندرگاہ کی حفاظت کے سلسلے میں
پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں کے مکینوں کا
معیارِ زندگی بلند کرنے میں پاک بحریہ کی خدمات کی تعریف کی۔