Apr 12, 2018 01:24 am
views : 477
Location : Pakistan House
Karachi- Chairman PSP Mustafa Kamal Press Conference
کراچی، ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے انور رضا نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کردیا
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ سندھ کا آئندہ وزیراعلیٰ پی ایس پی سے ہوگا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے انور رضا نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دوستوں کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنائیں گے ،آج ہمارےقافلےمیں ایم پی اے انور رضاشامل ہو رہے ہیں،آج تقریباً 40عہدے دار پی ایس پی میں شامل ہوئے ہیں۔
سابق ناظم کراچی نے دعویٰ کیا کہ پی ایس پی سندھ کے شہری علاقوں سے سوئپ کرے گی، اگلا وزیراعلیٰ بھی ہمارا ہوگا،عام تاثر یہ ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کو 2013ء میں ملنے والے ووٹ بانی قائد کے ہیں، پارٹی چھوڑ کر جانیوالے آئندہ انتخابات میں کیا کارکردگی دکھاتے ہیں یہ تو وقت آنے پر ہی پتہ چلے گا۔
مصطفیٰ کمال نے لوڈ شیڈنگ پر سندھ اور وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، بولے کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے، 100 ارب روپے سے زیادہ کراچی والوں کی جیبوں سے نکالا گیا، وزیراعلیٰ کہاں ہیں، صرف ایک خط لکھ دینا کافی نہیں۔