کراچی،ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کارروائی، ایم کیو ایم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد زاہد اقبال گرفتار
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد زاہد اقبال کو گرفتار کرلیا، زاہد اقبال یو اے ای سے گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم کے رکن حماد صدیقی کا دست راست ہے،پولیس کے مطابق سانحہ بلدیہ کیس میں گرفتار حماد صدیقی کا دست راست زاہد اقبال قتل کی پچیس سے زیادہ وارداتوں میں ملوث ہے اور ان کے خلاف چودہ مقدمات سامنے آگئے ہیں۔
نیوکراچی سے گرفتار 19 افراد کو قتل کرنے والے ٹارگٹ کلر نے اعتراف کیا ہے کہ حماد صدیقی کےاحکامات پر قتل کئے،کراچی پولیس نے ایکشن کرتے ہوئے 19 افراد کی جانیں لینے والے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا جس نے تفتیش کاروں کے سامنے انکشاف کیا کہ قتل کی کئی وارداتیں سابق انچارج ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی حماد صدیقی کے احکامات پر کیں۔
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان کے مطابق ملزم نے 1992 میں اپنی گھناونی وارداتوں کا آغاز کیا، ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ جلاؤ گھیراو اور بھتہ خوری کی وارداتوں کا بھی اعتراف کیا، ملزم زاہد اقبال سے اسلحہ بھی برآمد کرکیا گیا، ادھر پولیس نے دیگر 8 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جو بینک سے کیش لے کر نکلنے والوں کو لوٹتے تھے، ان سے تفتیش جاری ہے۔