Apr 12, 2018 12:33 pm
views : 454
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Decreases By 136 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،136 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (12 اپریل
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس136 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 46350 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 326کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 143 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،167 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔