اسلام آباد،اڈیالہ جیل کے اہم مہمان پرویز مشرف بھی ہوسکتے ہیں،کیپٹن صفدر
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ،سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کہتے ہیں کہ اڈیالہ جیل کے اہم مہمان پرویز مشرف بھی ہوسکتے ہیں۔
احتساب کورٹ میں پیشی کے موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کے دوران صحافی نے کیپٹن (ر) صفدر سے سوال کیا کہ اڈیالہ جیل کی صفائیاں ہو رہی ہیں، وہاں کوئی خاص مہمان جا رہا ہے؟ جس پی کیپٹن صفدر نے کہا کہ اہم مہمان جنرل پرویز مشرف بھی ہو سکتے ہیں،انہیں اب آنا چاہیے،جنرل مشرف 12اکتوبر کو آئین توڑ کر چلے گئے تھے، ہم اڈیالہ، اٹک قلعہ، کوٹ لکھپت، کراچی سارے کورسز کر گزرے ہیں، نئے کورس والے جنرل مشرف ہی ہیں،جن کے لیے صفائیاں ہو رہی ہیں۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ واجد ضیا میں اخلاقی جرأت ختم ہوچکی ہے ۔