اسلام آباد، حکومت سے مطالبہ ہے ڈان لیکس کی رپورٹ شائع کی جائے،پرویز رشید
مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف عدالت آتے ہیں مگر ان کیساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ،میں فرض سمجھتا ہوں کہ نوازشریف کے قدم سے قدم ملا کر چلوں،ان کا کہناتھا کہ میاں صاحب کےساتھ عدالت آنے پرخوش ہوں۔
احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ کی بات پر کچھ نہیں کہوں گا،حکومت سے مطالبہ ہے کہ ڈان لیکس رپورٹ شائع کردے،اس پر صحافی نے سوال کیا کہ حکومت تو آپ کی ہے؟،مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اس حکومت نے مجھے نکال دیاتھا۔میرا حکومت سے مطالبہ ہے ڈان لیکس کی رپورٹ شائع کی جائے۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اپنے بیانات میں متعدد بار ڈان لیکس رپورٹ شائع کرنے کے حوالے سے مطالبہ کر چکے ہیں۔